کراچی: کورنگی، تین یونین کونسلزمیں مائیکرو لاک ڈاون

کراچی میں کورنگی کی تین یونین کونسلز میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک...
شائع 02 اکتوبر 2020 07:26pm

کراچی میں کورنگی کی تین یونین کونسلز میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا جارہا ہے۔

کراچی میں کورونا کے کیسز میں بتدریج اضافے کے بعد ضلع کورنگی کی تین یونین کونسل میں آج رات بارہ بجے سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔

گلشن اقبال عسکری فور، گلستان جوہربلاک تیرہ، فیصل کینٹ اور الخالد ٹاور شہید ملت روڈ پر بھی آج سے اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا جائے گا۔

کراچی میں کورونا کے کیسز میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ کورنگی کی 3یونین کونسلزمیں آج رات سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

گلشن اقبال عسکری فور،گلستان جوہربلاک13،فیصل کینٹ بھی شامل ہے۔

Read Comments