موٹروے زیادتی کیس کی کوریج کرنے پر مکمل پابندی
پیمرا نے انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے حکم پر الیکٹرانک، پرنٹ...
پیمرا نے انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے حکم پر الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر موٹروے زیادتی کیس کی کوریج کرنے پر پابندی لگادی۔
پیمرا نوٹس میں عدالتی کارروائی کا ریفرنس دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک ملزم کو شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل لاک اپ کیا گیا اور اگر میڈیا کوریج نہ روکی گئی تو یہ پراسیکیوشن کی جانب سے جمع کی گئیں اشیاء کی ثبوت کے حوالے سے اہمیت کو کم کردے گی۔ یہ جنسی زیادتی کا کیس ہے اور میڈیا کوریج کی وجہ سے متاثرہ خاتون اور اسکے خاندان کی بے حرمتی ہوگی، اس لئے چیئرمین پیمرا کو ہدایت کی جاتی ہے وہ الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر اس کیس کی کوریج روکیں۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے حکم پر پیمرا نے موٹروے کیس کی کوریج پر مکمل طور پر پابندی لگادی۔
Read Comments