لیگی رہنما نہال ہاشمی کے بیٹے کا پولیس سے جھگڑا
کراچی میں لیگی رہنما نہال ہاشمی کے بیٹوں کی دادا گیری کی۔ نہال ہاشمی کے بیٹوں نے پہلے سعود آباد میں شہری سے جھگڑا کیا۔
اہلکاروں سے بدتمیزی کی پولیس نے حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا تو بیٹوں کو چھڑانے نیہال ہاشمی بھی پہنچ گئے۔ والد کے سامنے بیٹا اور شیر ہوگیا۔
نصیر نے پولیس اہلکار کو گلے سے دبوچ لیا۔ نہال ہاشمی دونوں کو چھڑانے کی کوشش کرتے رہے۔
پہلے سعود آباد میں شہری سے جھگڑا کیا، پولیس نے تھانے منتقل کیا تو وہاں بھی بدتمیزی کی۔
بیٹوں کو چھڑانے لیگی رہنما نہال ہاشمی بھی تھانے پہنچے والد کے سامنے بھی بیٹا باز نہ آیا۔ نصیرنےاہلکار کی درگت بنائی۔
دوسری جانب ن لیگی کارکنوں نے سعود آباد تھانے کا گھیراؤ کرلیا۔ لیگی سیکریٹری انفارمیشن نے الزام لگایا ہے کہ نہال ہاشمی کے بیٹوں حسین اور نصیر کو گھر سے اٹھایا گیا ہے۔
پولیس اہلکار بھتہ لے رہے تھے، نہال ہاشمی کے بیٹے نے مداخلت کی اور بھتہ لینے سے روکا، تھوڑی دیر بعد پولیس کی دو گاڑیاں آئیں اور نہال ہاشمی اور ان کے بیٹوں کو ساتھ لے گئی۔