نواز شریف کی تقریر بھارتی بیانیہ ہے، شہباز گِل

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے وہی...
شائع 03 اکتوبر 2020 11:56am

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے وہی تقریر کی جو بیانیہ بھارتی میڈیا پر پاکستان کے خلاف برسوں سے جاری ہے۔ نواز شریف کو آخر فوج سے ہی کیوں مسئلہ ہوتا ہے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ بھارت پاکستان کو توڑنے کی خواہش رکھتا ہے، بھارت پاک فوج کو متنازع بنانا چاہتا ہے اور نواز شریف اسی بیانیے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف امیر المومنین بننا چاہتے ہیں، وہ ہر ادارے پر اپنا کنٹرول چاہتے ہیں تاکہ ان کا جو دل چاہے کرتے رہیں اور کوئی انھیں پوچھنے والا نہ ہو۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ نواز شریف گھنٹوں تک مودی کے ساتھ تنہائی میں بات کرتے رہے، نوازشریف کو جندال سے کاروبار کی فکر ہے۔

انھوں نے نوازشریف کو خبردار کیا کہ وہ فوج پر گند پھینکنے کی کوشش نہ کریں، پاک فوج ہر دکھ تکلیف میں اپنی قوم کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ نواز شریف نے آج جو تقریریں کی ہیں، وہ کل عالمی میڈیا استعمال کرے گا۔ نواز شریف کو عاصم سلیم باجوہ اس لیے برے لگتے ہیں کہ وہ سارا دن کوشش کرتے رہے کہ کوئی حکومت میں سے کوئی آکر ٹی وی پر کلبھوشن کے حوالے سے بات کرے۔

شہباز گِل نے کہا کہ نواز شریف نے تسلیم اسلم کو بھارت کے خلاف بیان دینے سے روکا۔

Read Comments