کسی ادارے سے ہمارا کوئی جھگڑا نہیں، رانا ثناءاللہ
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا...
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کسی ادارے سے ہمارا کوئی جھگڑا نہیں ہے۔
رانا ثناءاللہ نے کہا اداروں کے خلاف اپوزیشن کا کوئی بیانیہ نہیں، سیاستدان اور اپوزیشن محب وطن ہے۔
راںا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ عمران خان کو لانے والے اپنی غلطی تسلیم کریں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم اسٹیپ ڈاؤن کریں اور نئےانتخابات کرائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ظالم حکومت کے خلاف کھڑے ہیں۔
Read Comments