شہباز، سلطان مفرور اور مریم سے تنگ آچکے تھے،فیاض

وزیر اطلاعات پنجاب نے انکشاف کیا ہے کہ شہباز شریف، نواز شریف اور...
شائع 03 اکتوبر 2020 03:20pm

وزیر اطلاعات پنجاب نے انکشاف کیا ہے کہ شہباز شریف، نواز شریف اور مریم سے تنگ آچکے ہیں، انھوں نے جان بوجھ کر ضمانت قبل از گرفتاری واپس لی تاکہ وہ جیل میں سکون سے رہیں۔

انھوں نے کہا کہ شہباز نے نوازشریف کے ریاست مخالف بیانیہ کا ساتھ نہیں دیا۔

نیوز کانفرنس میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ زرداری چپ اور بلاول باہر گئے، مولانا گھوم پھر رہے ہیں، انھوں نے جان بوجھ کر مائیک میاں صاحب کو پکڑا دیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ نظرانداز، مسترد شدہ لوگ عمران خان کو سلیکٹڈ کہتے ہیں۔

Read Comments