مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے سربراہ مقرر
مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کاسربراہ بنا دیا گیا۔فیصلہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کا نام تجویز کیا گیا تھا۔اجلاس میں جلسوں کی تاریخ اور مقام پر بھی مشاورت ہوئی ہے۔جبکہ شہبازشریف کی گرفتاری کی بھی مذمت کی گئی۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سربراہی اجلاس ہوا جس میں مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کےسربراہ مقرر کردیا گیا۔مسلم لیگ ن نے مولانا فضل الرحمان کا نام تجویز کیا تھا۔
پی ڈی ایم اجلاس میں سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں جلسوں کی تاریخ اور مقام پر بھی مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں شہبازشریف کی گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی اوراپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری کو انتقامی کارروائی قرار دیا گیا۔