'تمام ریاستی ادارے ملک کی ترقی کےلئے یکجا ہو کر کام کررہے ہیں'

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی پاکستان تحریک انصاف کی سیاست کا محور ہے۔
شائع 03 اکتوبر 2020 09:50pm

وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ تمام ریاستی ادارے ملک کی ترقی کےلئے یکجا ہو کر کام کررہے ہیں۔

ہفتے کو لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی استحکام کو داؤپر لگانے کی سیاست سے اجتناب کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی پاکستان تحریک انصاف کی سیاست کا محور ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کی مسلح افواج نے ملک میں امن قائم کرنے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شاندار خدمات انجام دی ہیں۔

بعد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسترد سیاسی عناصر منفی سیاست کے ذریعے اپنی بدعنوانی کو چھپانا چاہتے ہیں۔

شفقت محمود نے کہا کہ مسلم لیگ نون نواز شریف کیلئے حکومت سے این آر او چاہتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو حزب اختلاف کی جماعتوں سے کوئی خطرہ نہیں۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments