'حکومت یاجمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں ہے'

صدرنے کہاکہ ملک سے باہربیٹھے کسی بھی پاکستانی کی طرف سے قومی اداروں کوبدنام کرنے سے بھارت جیسا دشمن ملک خوش ہوگا۔
شائع 04 اکتوبر 2020 12:22am

صدرڈاکٹرعارف علوی نے کوروناوائرس کی وباء کے باوجوداقتصادی سرگرمیوں کی بحالی اور مہنگائی میں کمی کو یقینی بنانے کے بارے میں حکومت کی کارکردگی پراطمینان کااظہارکیاہے۔

نجی ٹی وی کوایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ حکومت یاجمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں ہے۔

صدرنے عتماد کا اظہارکیاکہ موجودہ حکومت پچھلی دوحکومتوں کی طرح اپنی مدت پوری کرے گی۔

ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ ملک کے تمام ادارے بدعنوانی کے خلاف ہیں.

انہوں نے بدعنوانی کے خلاف عدلیہ کی کوششوں کوسراہا۔

صدرنے کہاکہ ملک سے باہربیٹھے کسی بھی پاکستانی کی طرف سے قومی اداروں کوبدنام کرنے سے بھارت جیسا دشمن ملک خوش ہوگا۔

گلگت بلتستان سے متعلق جاری بحث پرتبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس مسئلے کو سیاسی پہلو سےدیکھنےکی بجائے تمام سیاسی جماعتوں کو معاملے کوجلدسے جلدحل کرنے کے لئے اتحاد کا مظاہرہ کرناچاہیئے۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments