'پی پی،ن لیگ کو آج شدت پسندوں کے نیچے سیاست کرنا پڑھ رہی ہے'
وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی پی اور ن لیگ کو آج شدت پسندوں کے نیچے سیاست کرنا پڑھ رہی ہے۔تحریک چلنے سے پہلے ہی ختم ہورہی ہیں۔عمران خان احتساب سے پیچھےنہیں ہٹیں گے۔نواز شریف چاہتے ہیں پاناماکی تحقیقات انکی خواہش پرہو،ایسا نہیں ہوسکتا۔اپوزیشن صرف ملک کی بنیادیں ہلانا چاہتی ہے۔
انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو شہید کی پارٹی کو مولانا فضل الرحمن کے نیچے کام کرنا پڑھ رہا ہے۔آج پی پی اور ن کو شدت پسندوں اورمدرسے کے بچوں کا سہارا لینا پڑا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو خاقان عباسی نے جہاز میں بٹھاکرفرار کروایا۔ قوم کے بچے نکلیں سڑکوں پر ہمارے بچے باہر نا نکلیں۔ابو بچاو مہم کی طرح انتشار مہم بھی ناکام ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ بینظیر کی پارٹی کو مولانا کی قیادت میں کام کرنا پڑرہا ہے۔یقینی طور پر پیپلزپارٹی کے کارکن برا لگ رہا ہوگا۔
فواد چوہدری نے کہاجماعت اسلامی کے لیڈر کے گھر کی چھت ٹپکتی ہے۔انکے پاس اتنے وسائل نہیں کہ ایک پرتعیش زندگی گزار سکیں۔مولانا بھی خیبرپختونخوا سے ہیں۔کیا وجہ ہے کہ مولانا کے پاس اربوں ہیں اور سراج الحق کے پاس کچھ نہیں۔ایسا کیا ہوا کہ فضل الرحمان اربوں کے مالک بن گئے۔ایسا کیا ہوا کہ سراج الحق وہیں کے وہیں رہے۔
انہوں نے مزید کہاجہاں جہاں آر ٹی ایس ڈاؤن ہوا وہاں تو پیپلزپارٹی ہاری ہے۔مسئلہ دھاندلی اور الیکشن نہیں ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پی پی کا مسئلہ دھاندلی نہیں ہے۔ فوج اور جوڈشری انکی کرپشن چھپانے میں مدد کیوں نہیں کررہی ہمارے ساتھ کیوں کھڑے نہیں ہورہے ہمارے پیسے بچانے کے لئے۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 70 فیصد ن لیگ کے لوگ انکے ساتھ نہیں ہے ہم کہنا چاہتے ہیں کہ اداروں پر تنقید کرنے کی بجائے ہمارے اوپر تنقید کریں تحریک شروع ہونے سے قبل ہی ختم ہورہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکراچی کی پبلک ٹرانسپورٹ کو بجلی پر لانا چاہتے ہیں۔اگلےدورےپروزیراعلیٰ سندھ سےملاقات کریں گے۔