'نوازشریف اقتدارسےمحرومی کابدلہ عوام سےنہ لیں'
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ قبل ازوقت انتخابات کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔
وزیر دفاع پرویز خٹک کہتے ہیں نوازشریف اقتدارسےمحرومی کابدلہ عوام سےنہ لیں۔اپوزیشن نےچوری چھپانے کے لئے پی ڈی ایم تشکیل دی۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اتحاد بھگوڑوں کا مجموعہ ہے۔تحریک سے قبل ہی پی ڈی ایم پارہ پارہ ہوجائےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ قبل ازوقت انتخابات کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔
وزیر دفاع نے کہا اپوزیشن ملک کو غیر مستحکم کرنے میں مصروف ہے۔ ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اپوزیشن دوسروں کے ہاتھ میں کھیل رہی ہیں۔
Read Comments