چہلم حضرت امام حسین اور داتا گنج بخش کے عرس کے حوالے سے سیکیورٹی پلان تیار

لاہور پولیس نے چہلم حضرت امام حسین اور حضرت داتا گنج بخش کے عرس...
شائع 06 اکتوبر 2020 09:01am

لاہور پولیس نے چہلم حضرت امام حسین اور حضرت داتا گنج بخش کے عرس کے حوالے سے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا،3 ہزار سے زائد نفری سمیت فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات مکمل جبکہ متبادل ٹریفک پلان اور پارکنگ کے مقامات بھی مختص کرلئے گئےہیں ۔

پنجاب پولیس نے چہلم حضرت امام حسین اور صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخش کے 977ویں عرس کی تقریبات پر سیکیورٹی پلان تیار کرلیا ۔

چہلم حضرت امام حسین اور حضرت داتا گنج بخش کےعرس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے 03ایس پیز،07ڈی ایس پیز، 28انسپکٹرز،228اپر سب آرڈینیٹس سمیت 3ہزار سے زائد پولیس افسران اور نوجوان سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

زائرین کوتین درجاتی چیکنگ میکانزم سے مکمل تلاشی کے بعد ہی احاطہ مزار میں داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ چیکنگ کلئے واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور الیکٹرک بیرئیرز کا استعمال کیا جائے گا۔

داتاگنج بخش کی عرس مبارک کی3روزہ تقریبات پرٹریفک کی روانی کلئے 5 ڈی ایس پیز،43 انسپکٹرز، 541 وارڈنز تعینات ہوں گے۔

زائرین اپنی گاڑی اور موٹر سائیکل کو گریٹر اقبال پارک، ناصر باغ،موری گیٹ اور دربار آئی اسپتال میں پارک کر سکیں گے جبکہ بلال گنج اور موری گیٹ سے کوئی بھی ٹریفک لوئر مال نہیں جاسکے گی۔

Read Comments