کورونا پھیلنے کا خدشہ : خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں بریک ختم کرنے کا فیصلہ

پشاور: کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے باعث خیبرپختونخوا کے...
شائع 06 اکتوبر 2020 10:22am

پشاور: کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے باعث خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں بریک ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے باعث تمام اسکولوں میں بریک ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

محکمہ تعلیم کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صبح اسمبلی کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی، اس کے علاوہ اسکولوں کے اوقات بھی تبدیل کردی گئی۔

اعلامیے کے مطابق ہائی اسکول کی چھٹی1 بج کر 30 منٹ پر ہوگی، پرائمری اسکولوں کے اوقات کار صبح 8:30 سے 12:30 ہوگی۔

اس کے علاوہ محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکولوں میں ایس او پیز پر سخت عمل درآمد کی بھی ہدایت کردی گئی۔

Read Comments