کورونا کیسز میں اضافہ : آزاد کشمیر حکومت کا لاک ڈاؤن کا فیصلہ

مظفرآباد:آزاد کشمیر میں وباء ایک بار پھر پھیل رہی ہے، گزشتہ 3روز...
شائع 06 اکتوبر 2020 11:06am

مظفرآباد:آزاد کشمیر میں وباء ایک بار پھر پھیل رہی ہے، گزشتہ 3روز کے دوران 100سے زیادہ کورونا کیسز سامنے آنے پرحکومت نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

آزاد کشمیرمیں کورونا بڑھ رہا ہے، ریاست میں کیسز کی تعداد 2ہزار874 تک پہنچ گئی، وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس آزاد کشمیر آج کورونا وبا ءسے متعلق حتمی رپورٹ وزیراعظم راجہ فاروق حیدرکو پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے متاثر ہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے گا ، کیسز سامنے آنے پر متعلقہ تعلیمی اداروں کو بھی ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کی تجویز ہے ۔

شادی بیاہ اورسیاسی و مذہبی اجتماعات پر عارضی پابندی لگانے کی بھی تجویزسامنے آئی ہے ، پرہجوم مقامات پر انسداد وباء کیلئے حکومتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد بنانے کی ہدایت دی جائے گی ۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر انسداد وباء سے نمٹنے کیلئے رپورٹ اور تجاویز کی حتمی منظوری آج دیں گے ۔

Read Comments