نئےسربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کل پاک بحریہ کی کمانڈ سنبھالیں گے

اسلام آباد:نئےسربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کل پاک بحریہ کی...
شائع 06 اکتوبر 2020 11:07am

اسلام آباد:نئےسربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کل پاک بحریہ کی کمانڈ سنبھالیں گے، ایڈمرل ظفر محمود عباسی پاک بحریہ کی کمان ایک پروقار مگر سادہ تقریب میں ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کے حوالے کریں گے۔

تبدیلی کمانڈ کی سادہ مگر پروقار تقریب کل بروز (بدھ )کو پی این ایس ظفر اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی، ایڈمرل محمد امجد خان نیازی ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی جگہ پاک بحریہ کی کمانڈ سنبھالیں گے، وہ پاک بحریہ کے 22ویں سربراہ ہوں گے۔

پاکستان کے نئے امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اعزازی شمشیر اور شاندار کیریر کے حامل ہیں ،بہترین پیشہ ورانہ خدمات کی بناء پر انہیں ستارہ امتیاز ملٹری، تمغہ امتیاز ملٹری، اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا،

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے 1983 میں پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کی، انہیں مختلف کمانڈ اور اسٹاف کی تقرریوں کا وسیع تجربہ ہے۔

Read Comments