کراچی: پولیس فائرنگ سے ہلاکت، معاملے میں نیا موڑ

کراچی میں کورنگی کے علاقے مہران ٹائون میں پولیس کی فائرنگ سے ایک...
شائع 06 اکتوبر 2020 10:36pm

کراچی میں کورنگی کے علاقے مہران ٹائون میں پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوافرادزخمی ہونے کے معاملے نیا موڑ آیا ہے ،جاں بحق عطااللہ ،اپنے بھائی ثناء اللہ، بھانجے قیصر اورمزدورخضرسمیت کام سے فارغ ہوکرگھرجارہاتھا ۔راستے میں ڈاکوں نے لوٹ مارکے لیے روکاتوپرس اور موبائل جھاڑیوں میں پھینک دیا۔

ڈاکوں لوٹ مارکے بعدفرارہوئے توپولیس مددگار15 پراطلاع دی ۔ جاں بحق عطاءاللہ کے بھائی کے بیان کے مطابق پولیس کے انتظارکے دوران جھاڑیوں میں ہم اپنے پرس اور موبائل تلاش کرنے لگے ۔

کچھ دیربعدپولیس پہچی اوراندھادندفائرنگ کی ۔

فائرنگ سے عطااللہ جاں بحق اورمقتول کابھانجااورساتھی زدور خضرزخمی ہوا۔ جاں بحق عطاءاللہ تین بچوں کاباپ تھا۔

کورنگی میں دوماہ سے عطاءاللہ کام کررہاتھا۔روزانہ کام سے فارغ ہوکرعطاءاللہ مہران ٹائون سے ہی گھرکی جانب جاتاتھا۔

جاں بحق عطاءاللہ سرجانی سیکٹرفوراے ہری مسجد کے قریب کارہاشی تھا ،لواحقین نےاعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

Read Comments