شہر قائد کی پہلی خاتون موٹر سائیکل لفٹر بینش عرف باکسر گرفتار

کراچی کے علاقے ماڑی پور سے شہر کی پہلی خاتون موٹر سائیکل لفٹر 18...
اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2020 11:05pm

کراچی کے علاقے ماڑی پور سے شہر کی پہلی خاتون موٹر سائیکل لفٹر 18 سالہ بینش عرف باکسر کو گرفتار کرلیا۔ بینش لڑکے کا روپ دھار کر موٹر سائیکل چھینتی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل برآمد ہوئی جبکہ 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

گرفتار ملزمہ نے دوران تفتیش حیرت انگیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کراچی سے گاڑیاں بلوچستان لے جاتے تھے۔ بینش لیاری کے علاقے میں باقاعدہ باکسنگ بھی سیکھتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان صرف 2020 ماڈل کی موٹرسائیکل چوری کرتے ہیں، ملزمہ بینش لڑکوں کے کپڑے اور کیپ پہن کر واردات کرتی تھی۔ گرفتار ملزمہ کو صدر وومن تھانے منتقل کردیا گیا۔

Read Comments