نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس اپیلوں پر آج سماعت

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ...
شائع 07 اکتوبر 2020 09:07am

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ اورایون فیلڈ ریفرنس اپیلوں پرسماعت آج ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ اورایون فیلڈ ریفرنس اپیلوں پرسماعت آج ہوگی جبکہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی اورفلیگ شپ میں بریت کیخلاف کیس کی سماعت بھی آج ہوگی۔

نوازشریف کے وارنٹ کی تعمیل سے متعلق عملدرآمد رپورٹ پرلندن ہائی کمیشن کے 2افسران کے ویڈیولنک کے ذریعے بیانات قلمند کرائیں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سماعت اپیلوں کی سماعت کرے گا۔

Read Comments