ایڈمرل امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی
اسلام آباد: ایڈمرل ظفرمحمود عباسی اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے اور ان کی جگہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی۔
پاک بحریہ کی کمانڈ تبدیلی کی پروقار تقریب نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہوئی،جہاں سبکدوش ہونے والے امیر البحر ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے پریڈ کا معائنہ کیا ۔
پاک بحریہ کے چاک چوبند دستے نے سبکدوش ہونے امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔
سبکدوش ہونے والے ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے پاک بحریہ کی کمان نئے امیرالبحرایڈمرل امجد خان نیازی کے سپرد کی ۔
ایڈمرل امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کے 22 ویں سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
تلاوت قرآن پاک کے بعد ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے خطاب کیا اورکہا کہ کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے، جس سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں ، پاک بحریہ کو جدید بنیادوں پر تیارکیا گیا ،نئے جہاز، فریگیٹ گن بوٹس سمیت جدید آلات بحریہ میں شامل کے ۔
پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنھبالنے والے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاک بحریہ کے 22ویں سربراہ ہیں، جنہوں نے 1985 ء میں آپریشنزبرانچ میں کمیشن حاصل کی، کمانڈانٹ نیوی وارکالج لاہور، کمانڈرپاکستان فلیٹ اور کمانڈر کراچی کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔
