پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 316,351ہوگئی
لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد316,351ہوگئی جبکہ6,535افراد جاں بحق ہوئے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا وائرس کے وارمزید تیزہونے لگے،مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔
پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 624نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ16ہزار 351ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج 7اکتوبر بروز بدھ کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہےجبکہ پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید290نئے مریض سامنے آئے جبکہ3ہلاکتیں ہوئیں۔
پنجاب میں115،اسلام آباد میں 91، آزاد کشمیر میں38،گلگت بلتستان میں 27 اور بلوچستان میں کورونا کے 19کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا نے پنجاب میں 2 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض کی جان لے لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ38ہزار891 ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ 00ہزار 148افرادکوروناکا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں38ہزار141،اسلام آباد میں16ہزار936،بلوچستان میں15ہزار439 ،گلگت بلتستان میں3884اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2912کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید12مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6535ہوگئی۔
کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2531افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس کے علاوہ پنجاب میں 2245،خیبرپختونخوا میں 1263،اسلام آباد میں184،بلوچستان میں146اور گلگت بلتستان میں 89اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث77 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ08ہزار528 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے499 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے672افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ 01ہزار288مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران27ہزار614کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے624افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 37لاکھ30ہزار221افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
