اپوزیشن کرپشن چھپانے کیلئے حکومت پر دباؤ ڈال رہی ہے،شبلی فراز

کراچی :وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ احتجاجی سیاست ...
شائع 07 اکتوبر 2020 01:35pm

کراچی :وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ احتجاجی سیاست کے پیچھے چند لوگوں کا ذاتی مفاد ہے ،اپوزیشن کرپشن چھپانے کیلئے حکومت پر دباؤ ڈال رہی ہے، حکومت مخالف تحریک کا کوئی اخلاقی جواز نہیں، شہر قائد میں ترقیاتی کام سست روی کا شکار ہیں، تمام علاقوں کی یکساں ترقی چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازکی مزار قائد آمد ہوئی، پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ مزار پر فاتحہ کی۔

میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے مخالفین کو تمام سیاسی اختلافات چھوڑ کر ملک کی ترقی کیلئے کام کرنے کا کہہ دیا ۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن جلوسوں اور دیگرطریقوں سےاپنے لیڈران کی کرپشن چھپنانے کیلئے حکومت پرزورڈالناچاہتی ہیں کہ وہ ان سے مذاکرات کرے۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ کچھ لوگ کام خود بھی نہیں کرتے دوسروں کوبھی نہیں کرنے دیتے اپوزیشن کوعلی زیدی نے جواب دیا ہے، کراچی میں ہم ایک بڑاپروجیکٹ لارہے ہیں جو مخالفین سیاست کی نظرکررہے ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کراچی کے بڑے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے ، ہماری نظر میں سندھ کے باقی شہر اور کراچی کی اہمت ہے، کے فور کے سی آر پر کام چل رہا ہے ، سندھ حکومت اس طرح حصہ نہیں ڈال رہی ہے جس طر ح ڈالنا چاہیئے، ہمیں کراچی نے ووٹ دیا ہے، اپنے اتحادی سے مل کر سندھ کے اضلاع کیلئے کام کر رہیں ہے،یہاں ہم روز گار لارہیں ہیں۔

شبلی فراز نے مزید کہا کووڈ اورسیلاب نے معیشت کومتاثر کیا،ن لیگ ہوپیپلزپارٹی ہواپنی پکڑ اورکرپشن پرپریشان ہیں، وہ لوگ جنہوں نے ملکی وسائل کا ذاتی استعمال کیا ان کااحتساب جاری رکھیں گے، اداروں کااحترام ہم سب پرلازم ہے ادارے اپنا کام بہترکررہے ہیں۔

Read Comments