ڈی جی رینجرز کا پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

ڈی جی رینجرز نے ایس ایس یو اور رینجرز کے جوانوں کی مشترکہ مشقیں انعقاد کرنے کا اعلان کیا.
شائع 07 اکتوبر 2020 07:29pm

ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر احمد بخاری نے پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ ڈی جی رینجرز کو ایس ایس یو کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔رینجرز اور ایس ایس پی کی مشترکہ تربیتی مشقیں بھی منعقد کی جائیں گی۔

ڈی جی رینجرز نے ایس ایس یو کی انتظامی امور، سیکیورٹی اور انسداد دہشتگردی امور میں اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار کی تعریف کی۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد نے ایس ایس یو کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ڈی جی رینجرز نے ایس ایس یو اور رینجرز کے جوانوں کی مشترکہ مشقیں انعقاد کرنے کا اعلان کیا. مشترکہ مشقوں سے رینجرز اور پولیس میں باہمی تعاون کو فروغ ملے گا۔

ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ شہر کا امن رینجرز اور پولیس کی قربانیوں کا پیش خیمہ ہے۔

رینجرز اور ایس ایس یو کی لیڈی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ مقابلے انعقاد کئے جائیں گے۔

ڈی جی رینجرزکا ایس ایس یو کمانڈوز کورینجرز اینٹی ٹیررسٹ ٹریننگ سینٹر میں انسداد دہشتگردی کورس کرائے جانے کی پیش کش کی۔

ایس ایس یو کمانڈوز کی پیشہ وارانہ مہارت میں پاکستان آرمی مختلف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں تربیت فراہم کررہی ہے۔

ڈی جی رینجرز نے S.W.A.T ٹیم کی جانب سے دہشتگردوں سے نمٹنے کےلئے وقوعہ پر روانہ ہونے کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا۔

Read Comments