اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2020 09:37pm

جاوید میانداد کی ننھی کرکٹر ارمش فاطمہ سے ملاقات، بیٹنگ ٹپس دیں

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد نے ننھی کرکٹر ارمش فاطمہ سے لاہور میں ملاقات کرکے بیٹنگ کی ٹپس دیں، سابق کپتان کا کہنا ہے کہ ارمش باصلاحیت کرکٹر ہیں ان جیسے کرکٹرز کی رہنمائی کرکے بڑا کرکٹر بنانے میں مدد دی جاسکتی ہے۔

جاوید میانداد نے ارمش فاطمہ کو اپنے لاہور والے گھر پرمدعو کیا اور بیٹنگ ٹپس دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹے بچوں کو سکھانے میں خوشی محسوس ہوتی ہے۔ ننھی بچی کو کرکٹ کے ساتھ تعلیم بھی حاصل کرنے کی نصیحت کی۔

enter image description here

انہوں نے کہا کہ چھوٹے بچوں کو کرکٹ کے گر سکھانے کیلئے ان کی خدمات ہر وقت حاضر ہیں۔

Read Comments