'اپوزیشن حکومت پر دباؤ ڈال کر اپنےکرپشن کیسز سے بچنا چاہتی ہے'
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کہتےہیں مسلم لیگ ن ٹوٹ پھوٹ کا شکا ہے، پیپلزپارٹی اورمولاناکی الگ الگ سیاست ہے۔ اپوزیش استعفے دے گی ہم الیکشن کروائیں گے۔کسی کو این ارو نہیں ملے گا۔
کراچی پر یس کلب میں پریس کلب کے عہداروں کے یوجے اور پی ایف یو جے کے عہداروں کے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہناتھاکہ وزیر اعظم عمران خان صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی مجھے ہدایات دیں ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہناتھاکہ اپوزیشن استعفے دے گی ہم قبول کر ینگے اور الیکشن بھی کروادینگے۔مسلم لیگ ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے۔پیپلزپارٹی اور مولانا الگ الگ سیاست ہے۔اپوزیشن مل کر حکومت پر دباو ڈال کر اپنی کرپشن کیسز سے بچنا چاہتی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کاکہناتھاکہ گیس اوربجلی کی قمیتوں میں اضافہ نہیں کیاجارہا ہے۔بد انتظامی اور کرپشن کی لمبی داستانیں ہیں بجلی کی پیداوار کے کارخانے لگانے ٹرانسمیشن اورڈسٹریبیوشن پر توجہ نہیں دی گی مسائل کے انبار ہے۔
وفاقی وزیر نے کراچی پریس کلب کو 25لاکھ روپے گرانٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔