رنگ گوراکرنےوالی 59 میں سے 57 کریموں میں مرکری پائی گئی، زرتاج گل

وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے رنگت کو گورا کرنے...
اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2020 11:36pm

وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے رنگت کو گورا کرنے والی کریموں کو جلد اور صحت کیلئے خطرناک قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ 57 کریموں میں مرکری پائی گئی ہے، چاہتے ہیں ہر چیز مرکری سے پاک ہو۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا تھا کہ ایک سال پہلے وعدہ کیا تھا کے مرکری کے حوالے سے بات کرینگے، 59 کریموں کا لیب ٹیسٹ کیا گیا تھا، ہر کریم میں مرکری کا استعمال ہورہا ہے جو خطرناک ہے۔

مرکری فری بی پی آپریٹس اور مرکری فری تھرمامیٹر بھی بہت سپتالوں میں متعارف ہوچکا ہے۔ پاکستان پہلا ملک ہوگا جو مرکری فری ہوگا۔ گولڈ مائنز میں بھی مرکری کا استعمال ہوتا ہے۔ گلگت میں بھی 150 فیملیز پر تحقیق کی، ان فیملیز کا ہر ایک بچہ معذور ہے، ہم ان کیلئے کام کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ 14 صابن میں سے 4 صابن پروڈکٹس اسکن کیلئے خطرناک نکلیں۔ ہم کسی چیز کوختم کریں گے نہ کسی کے کاروبار کو خراب کریں گے۔ پلاسٹک بیگ کے استعمال پہ بھی جلد سزائے متعین کی جائے گی۔

Read Comments