بچوں کا ساتھی ہاتھی پاکستان میں "ڈائناسار" بن گیا
بچوں کا ساتھی ہاتھی پاکستان میں ڈائناسار بن گیا، یقین نہیں آتا...
بچوں کا ساتھی ہاتھی پاکستان میں ڈائناسار بن گیا، یقین نہیں آتا تو آپ کراچی کے علاوہ پورے ملک میں ایک بھی ہاتھی ڈھونڈ کر دکھائیں۔
لمبی ناک والا لہیم شہیم لیکن معصوم سا جانور ہاتھی اب پاکستان میں ناپید ہوگیا، 3 سال قبل لاہور چڑیا گھر کی ہتھنی "سوزی" مرگئی اور پھر یہاں کوئی ہاتھی نہ دیکھا گیا۔
عدالتی حکم پر اسلام آباد کے چڑیا گھر کے ہاتھی کاون کو کمبوڈیا بھیج دیا گیا، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی ہاتھی کہیں نہیں۔
اسلئے اگر آپ نے یہ نادر مخلوق دیکھنی ہے تو پھر اس کیلئے کراچی آنا ہوگا، یہاں ایک نہیں 2 ہاتھی بچوں اور بڑوں سب کی آنکھوں کے تارے ہیں۔
Read Comments