Aaj Logo

شائع 08 اکتوبر 2020 10:54pm

ٹک ٹاک پر جنت مرزا کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی

کراچی: جنت مرزا نے اپنی منفرد ویڈیوز کے ذریعے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر شہرت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، وہ ایک کروڑ فالوورز کے ساتھ پہلی پاکستانی ٹک ٹاکر بن گئیں۔

ٹک ٹاک ایک لپ سنکنگ ایپ ہے جو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بے حد مقبول ہے تاہم اس ایپ پر پاکستان میں اب سب سے زیادہ شہرت جنت مرزا نے حاصل کرلی ہے جو اپنی سلو موشن ویڈیوز کی وجہ سے خاصی شہرت رکھتی ہیں۔

10 ملین فالوورز مکمل ہونے پر جنت مرزا کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ شوق شوق میں یہاں پہنچ جاؤں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ حسد نہیں کرتے تو صلہ مل ہی جاتا ہے۔

انہوں نے 10 ملین فالوورز مکمل ہونے پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج میں جس مقام پر بھی ہوں وہ آپ سب کی محبتوں کی وجہ سے ہوں، آپ لوگوں کے بناء میں کچھ بھی نہیں ہوں۔

Read Comments