Aaj Logo

شائع 08 اکتوبر 2020 11:11pm

ممبئی: معروف بھارتی اداکار اچانک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

ممبئی: بھارتی مراٹھی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اویناش کھرشکر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے، ان کی عمر 68 برس تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اویناش اپنے مزاحیہ کرداروں کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے۔ اُنہیں آج صبح (جمعرات) دل میں تکلیف ہونے پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جاںبر نہ ہوسکے۔

اداکار اویناش کھرشکر 1978 سے مراٹھی فلم انڈسٹری سے وابستہ تھے، انہوں نے کئی سپر ہٹ مراٹھی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Read Comments