آرمی چیف جنرل باجوہ کی جنرل آسٹن اور زلمے خلیل زاد سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے افغانستان میں کمانڈر ریزولوٹ سپورٹ مشن جنرل آسٹن اور زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔
شائع 09 اکتوبر 2020 12:04am

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے افغانستان میں کمانڈر ریزولوٹ سپورٹ مشن جنرل آسٹن اور زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور خطے میں امن واستحکام کی صورتحال پربات چیت ہوئی۔ ملاقات میں افغان امن عمل اور پاک افغان بارڈر مینجمنٹ کے امور بھی زیرغورآئے۔

ملاقات میں پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق بھی موجودتھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

Read Comments