سندھ حکومت نے بلدیاتی اداروں کیلئے شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ جاری کردیا

کراچی :سندھ حکومت نے بلدیاتی اداروں کیلئے 19سال بعد شیڈول آف...
شائع 09 اکتوبر 2020 09:24am

کراچی :سندھ حکومت نے بلدیاتی اداروں کیلئے 19سال بعد شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ جاری کردیا، جس کے مطابق تمام بلدیاتی اداروں کے سربراہان اب سندھ یونیفائیڈ گروپ آف کونسل کے ہوں گے۔

بلدیاتی اداروں میں ترقیوں اور تقرریوں کے معاملے پر محکمہ بلدیات سندھ نے 19 سال کے بعد شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ جاری کردیا۔

ایس او ای کے اجرا ءسے بلدیاتی اداروں کی تقرری اور ترقیوں میں بے قاعدگیوں کی روک تھام ممکن ہوسکے گی۔

کے ایم سی،ڈی ایک سیز، ڈسٹرکٹ کونسلز ، میونسپل کمیٹیز ، ٹاون کمیٹیز کیلئے سندھ کونسلز یونیفائیڈ گریڈ سروس کے گریڈ11 سے گریڈ 20 تک کے انجینئرنگ برانچ ، ایڈمنسٹریشن برانچ ، اکاونٹس برانچ وغیرہ کا شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ کی پوسٹیں سندھ کونسلز یونیفائیڈ گریڈ سروس کے افسران کیلئے مختص کردی گئی ہیں۔

تعداد میں نئی آسامیاں بھی رکھی گئی ہیں، تمام کونسلز کے سربراہان کو مجوزہ تمام اسامیاں کونسلز کے بجٹ میں رکھنے کی تلقین کی گئی ہے، ضرورت پڑنے پر مزید پوسٹیں بڑھانے کی بھی پیشنگوئی کی ہے، کے ایم سی میں پہلے ہی کونسل افسران کی بہتات ہے۔

ذرائع کے مطابق بہت سے افسران کو ماضی میں آوٹ آف کیڈر، آوٹ آف ٹرن پروموشن دے کر سیاسی بنیادوں پر نوازا گیا ہے، تقریبا تمام محکموں کے سربراہ کونسل کے افسران ہیں۔

Read Comments