فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3ڈاکو ہلاک،3گرفتار
فیصل آباد میں صدر جڑانوالہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3...
فیصل آباد میں صدر جڑانوالہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک جبکہ 3زخمی حالت میں گرفتار ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے چک نمبر 125میں مبینہ ڈاکو شہری زاہد شاہ کے گھر ڈکیتی کی واردات کرکے فرار ہورہے تھے کہ تھانہ صدر پولیس نے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا جس پر مبینہ ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ میں 3 ڈاکو ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، جنہیں پولیس نے گرفتار کرکے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔
زخمی ڈاکوؤں کی شناخت طارق، محمد ریاض، اور ارشاد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، مقابلے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
Read Comments
