پاکستان میں کوروناوائرس سے مزید08ہلاکتیں، 661 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید...
اپ ڈیٹ 09 اکتوبر 2020 10:20am

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 08افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6,552ہوگئی جبکہ مزید661 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد317,595ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا وائرس کے وارمزید تیزہونے لگے،مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 661نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ17ہزار 595ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 9اکتوبر بروز جمعے کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان میں آج کورونا کے مزید285نئے مریض سامنے آئے جبکہ2ہلاکتیں ہوئیں۔

اسلام آباد میں 113، پنجاب میں58،خیبرپختونخوا میں 44،آزاد کشمیر میں43، بلوچستان میں 20اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 07کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا نےپنجاب اور اسلام آباد میں ایک ،ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ39ہزار571 ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ 330افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں38ہزار219،اسلام آباد میں17ہزار122،بلوچستان میں15ہزار480 ،گلگت بلتستان میں3893اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2980کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید08مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6552ہوگئی۔کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2541افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2248،خیبرپختونخوا میں 1263،اسلام آباد میں188،بلوچستان میں146اور گلگت بلتستان میں 89اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث77 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ08ہزار335 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے493 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے334افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ 02ہزار708مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران33ہزار898کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے661افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی،ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 37لاکھ95ہزار287افراد کے ٹیسٹ کے6 جا چکے ہیں۔

Read Comments