شہبازشریف کی اہلیہ اور2بیٹیوں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری
اسلام آباد:وفاقی کایبنہ نے مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف کی اہلیہ...
اسلام آباد:وفاقی کایبنہ نے مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف کی اہلیہ اور2بیٹیوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی اہلیہ اور 2بیٹیوں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دے دی، خاندان کے ساتھ بینکنگ ٹرانزیکشنز کرنے والے7 افراد بھی باہرنہیں جا سکیں گے۔
وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی، نیب نے وزارت داخلہ سے 10 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی۔
کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے جبکہ شہباز شریف کا نام پہلے ہی ای سی ایل میں موجود ہے۔
Read Comments
