سلیکٹڈ حکومت کیخلاف ہر پلیٹ فارم پر احتجاج کرینگے، بلاول

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت...
اپ ڈیٹ 09 اکتوبر 2020 08:54pm

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کےخلاف ہرپلیٹ فارم پراحتجاج کرینگے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں نیوزکانفرنس کی ہے۔

پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 16اکتوبرکوگوجرانوالامیں جلسہ ہوگا، جبکہ 18اکتوبرکوکراچی میں جلسہ ہوگا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت کےخلاف ہرپلیٹ فارم پراحتجاج کرینگے، جزائرپروفاق کےقبضےکی مذمت کرتےہیں۔

بلاول نے مزید کہا کہ آج جزائرپرقبضہ کیا ہےکل شہروں پرقبضےہوں گے، حکومت فوری طورپر صدارتی آرڈیننس واپس لے۔

پی پی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ وقت آگیاہے کہ عمران خان کوگھربھجوانا ہوگا، سندھ کوحصےکی گیس تک نہیں دی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نااہل حکومت کوختم کرکےجمہوری نظام لائیں گے، غیرآئینی انداز میں کسی بات چیت کاحصہ نہیں بنیں گے۔

Read Comments