سابق وزیراعظم نوازشریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنیکی سفارش

نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا پاسپورٹ اور شناختی...
شائع 09 اکتوبر 2020 08:25pm

نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ کرنے کی سفارش کردی۔

نیب کی جانب سے لکھا گیا خط وزارت داخلہ کو موصول ہوگیا، خط میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی سفری دستاویزات کو منسوخ کیا جائے۔

نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری عدالت سے جاری ہو چکے ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اشتہاری قرار دینے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے، اس لیے سابق وزیراعظم کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلیک لسٹ میں شامل کیا جائے ، نواز شریف کو وطن واپسی لانے کے لئے وزارت داخلہ انٹرپول سے بھی رابطہ کرے۔

Read Comments