احسن اقبال کی جلسوں سے توقعات

مسلم لیگ نواز کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ سولہ...
شائع 09 اکتوبر 2020 08:29pm

مسلم لیگ نواز کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ سولہ اکتوبر کے جلسے سے حکومت کی واپسی کا سفر شروع ہو جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بغاوت کے مقدمے پر چار رکنی کمیٹی کی تشکیل اس بات کا ثبوت ہے کہ مقدمہ وزیر اعظم کی ہدایت پر درج کیا گیا۔

پنجاب اسمبلی کے باہر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں حکومت پر دل کھول کر تنقید کی، اور کہا کہ چوروں کی حکومت میں آٹا 34 روپے تھا، ایمانداروں کی حکومت آئی تو چینی 100 روپے اور آٹا 80 روپے ہو گیا ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سیاسی جماعتوں کا کٹھ ہے، حکومت کو چلتا کریں گے اور عوام کے دکھوں کا مداوا کریں گے۔

احسن اقبال نے الزام لگایا کہ قوم عمران خان کو سقوط کشمیر کا مجرم سمجھتی ہے، مودی کے ساتھ مل کر کشمیر کا سودا کیا گیا ہے۔

جنرل سیکرٹری مسلم لیگ نواز نے مولانا غیاث الدین کے لگائے الزام پر کہا کہ وہ 1980 سے مسلم لیگی ہیں اور دعا ہے کہ مسلم لیگی ہی مروں۔

Read Comments