اپوزیشن کے اصل چہرے بے نقاب ہوگئے،بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں...
شائع 09 اکتوبر 2020 10:20pm

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کے اصل چہرے قوم کے سامنے بےنقاب ہوچکے۔ قوم جانتی ہے یہ لوگ کس مقصد کے تحت اکٹھے ہوئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وفاقی وزرا سے ملاقات میں گفتگو کی اور بولے احتجاجی سیاست کرنے والے اپنے دور میں کی گئی کرپشن اور لوٹ مار سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔احتساب ہمارا قومی مشن ہے، جس سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنماؤں کےچہرےبےنقاب ہوچکے،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قوم جانتی ہے یہ کس مقصد کیلیے اکٹھے ہوئے، یہ لوگ کرپشن سےعوام کی توجہ ہٹانا چاہتےہیں۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کےخاتمے کیلیےپرعزم ہے،احتساب ہمارامشن ہے،کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Read Comments