وزیراعظم کا نام لیے بغیر ن لیگی رہنما طلال چوہدری پر طنز

وزیراعظم عمران خان نے نام لیے بغیر ن لیگی رہنما طلال چوہدری پر...
شائع 10 اکتوبر 2020 08:26am

وزیراعظم عمران خان نے نام لیے بغیر ن لیگی رہنما طلال چوہدری پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کا سینئرعہدیدار آدھی رات کو تنظیم سازی کیلئے گیا، حیران ہوں خاتون کے بھائیوں نے اُس عہدیدار کو کیوں مارا؟

طلال چوہدری نے وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے بیان کے بعد حق بجانب ہوں، کیلی فورنیا سے پاک پتن تک تمام کہانیاں لوگوں کے سامنے رکھوں تو عمران خان منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے ان پر ذاتی حملہ کرکے یہ ثابت کردیا آج بڑے عہدوں پر چھوٹی سوچ کے لوگ مسلط ہیں۔ عمران خان کا یہ اوچھا حملہ ثبوت ہے کہ اپوزیشن ان کے اعصاب پر سوار ہے ان کے ہر حملے کا بھرپور طریقے سے جواب دوں گا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ جس حکومت کو سیاسی مخالف کو اسکینڈلائز کرنے کے لئے خواتین کا نام چاہئے ہو اس پر ترس کھایا جاسکتا ہے۔

Read Comments