وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا کے نئے رولز کی منظوری دیدی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا کے استعمال کیلئے...
شائع 10 اکتوبر 2020 08:48am

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا کے استعمال کیلئے نئے آن لائن قواعد و ضوابط تیار کرلئے ہیں، وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے سوشل میڈیا کے نئے رولز کی منظوری دیدی۔

رولز کے تحت اسلام، دفاع پاکستان، پبلک آرڈر پرغلط معلومات، فحش مواد پر پابندی عائد ہوگی اور سوشل میڈیا کمپنیاں ملکی سلامتی و دفاع کے خلاف مواد ختم کرنے کی پابند ہوں گی، جبکہ مذہبی منافرت یا توہین رسالت ﷺ پر مبنی مواد پر بھی پابندی ہوگی۔

دوسری جانب پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ کو فوری طور پر بند کردیا گیا ہے۔ پی ٹی اے اعلامیے کے مطابق ٹک ٹاک کو متعدد بار نامناسب، ممنوعہ مواد ہٹانے کے لیے خط لکھا گیا، لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔

Read Comments