نون لیگ کا مسئلہ ووٹ کو عزت دو نہیں، لندن فلیٹس کو عزت دو ہے، شہباز گل
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا مجھے کیوں نکالا کے بعد ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ سامنے آگیا، ووٹ کو عزت دو میں سے بیانیہ نکلا میں بیمار ہوں۔ نون لیگ کا مسئلہ ووٹ کو عزت دو نہیں بلکہ لندن فلیٹس کو عزت دو ہے۔
انہوں نے کہا جلیل شرقپوری کا موقف تھا کہ وہ نوازشریف کے حامی ہیں لیکن اداروں پر تنقید سے متفق نہیں، ان کے سر پر لوٹا رکھ دیا۔ جلیل شرقپوری کے ساتھ جو کِیا، کیا وہ ہمارا سیاسی کلچر ہے؟
شہباز گل نے پوچھا کہ کیپٹن صفدر بھی یوسف رضا گیلانی سے ملے تھے تو کیا ان کے سر پر بھی لوٹا رکھنا چاہیے۔
شہباز گل نے کہا ہے کہ نون لیگ بدلتے بیانیوں سے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
معاون خصوصی شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ن لیگ ایک طرف ووٹ کو عزت دو کی بات کرتی ہے، دوسری جانب منتخب نمائندوں کی تذلیل کرتی ہے، ن لیگ والوں نے جلیل شرقپوری کیساتھ غیر مناسب سلوک کیا، جلیل شرقپوری نے نواز شریف کے بیانیے سے اختلاف کیا تھا۔
شہبازگل کا کہنا تھا ن لیگ ماضی کی طرح عوام کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہی ہے، اب (ن) لیگ خود کو انقلاب لانے والی پارٹی کہہ رہی ہے، ہم ووٹ کو عزت دینے والے تھے، کیا جلیل شرقپوری ووٹ لے کر نہیں آئے ؟ کیا کیپٹن (ر) صفدر یوسف رضا گیلانی سے نہیں ملتے رہے ؟ کیاعزت صرف شریف خاندان کی ہے، کسی اور کی نہیں ؟ ووٹ کوعزت دو کے دعویداروں نے محمد خان جونیجو کا ساتھ کیوں نہیں دیا ؟ نواز شریف نے نگراں وزیراعلیٰ ہوتے ہوئے انتخابی مہم چلائی، ن لیگ کا ووٹ کوعزت دو کا مسئلہ نہیں، مسئلہ لوٹ مار کو تحفظ دینا ہے۔
معاون خصوصی نے مزید کہا عوام جانتے ہیں چھانگا مانگا میں کیسے ارکان کی خرید و فروخت ہوئی، سب جانتے ہیں سپریم کورٹ پر حملہ کس نے اور کیوں کرایا، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں خواتین کو گولیاں مارنے والوں سے سب واقف ہیں، نواز شریف جونیجو، بینظیر کی منتخب حکومتوں کیخلاف بھی کام کرتے رہے، ان لوگوں نے میمو گیٹ سکینڈل میں حکومت کے خلاف سازش کی، ن لیگ میں اختلاف رائے رکھنے والوں کو رسوا کیا جاتا ہے۔