جلیل شرقپوری پر تشدد مریم نواز کی ایماء پر کیا گیا، شہباز گِل
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کہتے ہیں کہ جلیل شرقپوری پر تشدد مریم نواز کی ایماء پر کیا گیا، نون لیگ کے خلاف غداری کے مقدمے میں تحقیقات کے بعد عملدرآمد ہوگا، مولانا فضل الرحمن پی ڈی ایم کو حلوے کی طرح کھا جائیں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے جلیل شرقپوری کے ساتھ لیگی اراکین اسمبلی کے رویے کی شدید مذمت کی۔
شہباز گل بولے کیا جلیل شرقپوری پر تشدد ووٹ کی بے عزتی نہیں، شریف فیملی کا ایجنڈا صرف پگڑیاں اچھالنا ہے۔
شہباز گل نے نوازشریف کو واپس لانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سرکاری خرچ پر واپس وطن لایا جائےگا۔ مولانا فضل الرحمن اپوزیشن جماعتوں کو کھا جائیں گے۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک پر پابندی نامناسب ویڈیوز نشر کرنے پر لگائی۔ قواعدِ و ضوابط بنانے کے بعد اس پر پابندی ہٹا دی جائیگی۔