نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔ آئندہ ...
شائع 10 اکتوبر 2020 08:05pm

نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔

آئندہ ہفتے دو اخباروں میں طلبی کے اشتہار جاری ہوں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو بذریعہ اشتہار چوبیس نومبر کو طلب کر رکھا ہے۔

اشتہار کے متن میں لکھا گیا ہے کہ نواز شریف کے خلاف عدالتی کارروائی جاری ہے۔ وہ چوبیس نومبر تک سرنڈر کریں ورنہ عدالت ضابطہ فوجداری کی دفعہ ستاسی کے تحت اشتہاری قرار دے گی۔

متن کے مطابق غیرقانونی پلاٹس الاٹ کیس میں نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کے نوٹس ان کے گھر اور احتساب عدالت کے باہر آویزاں کردیئے گئے۔

Read Comments