'حکومت بدعنوان عناصر کے احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی'
صحافیوں سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا حکومت حزب اختلاف کی جماعتوں کی ریلیوں اورجلوسوں سے خوفزدہ نہیں ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت بدعنوان عناصر کے احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی۔
ہفتے کو ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت حزب اختلاف کی جماعتوں کی ریلیوں اورجلوسوں سےخوفزدہ نہیں ہے۔
شاہ محمودقریشی نے سیاسی جماعتوں پرزوردیاکہ وہ ملک میں کوروناوائرس کی دوسری لہرکے تناظر میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریلیوں اور جلوسوں کو ملتوی کردیں۔
Read Comments