'حکومت ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی کےلئے تمام اقدامات کریگی'
ایک ٹویٹ میں حماد اظہر نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں خوراک کی قیمتوں میں عارضی اتار چڑھاؤدیکھا گیا ہے۔
صنعت وپیداوار کے وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی کےلئے تمام اقدامات کریگی۔
ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں خوراک کی قیمتوں میں عارضی اتار چڑھاؤدیکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ درآمد کی گئی گندم اور چینی مقررہ قیمتوں پر صوبوں کو فراہم کی جائینگی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دوسری اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے طریقوں پر غور کیا جارہا ہے۔
Read Comments