کراچی : دہشتگردی،مولانا عادل قاتلانہ حملے میں شہید

کراچی میں دہشت گردوں کا بڑا وار۔ جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا...
شائع 11 اکتوبر 2020 12:11am

کراچی میں دہشت گردوں کا بڑا وار۔ جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل خان قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے۔

ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ شاہ فیصل کالونی میں شمع شاپنگ سینٹر کے قریب پیش آیا۔

ملزمان مولانا کی گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ مولانا عادل کی میت جامعہ فاروقیہ فیز ٹو حب چوکی پہنچادی گئی ہے۔

نمازجنازہ آج صبح نو بجےادا کی جائے گی، مولانا عادل کی تدفین بھی جامع فاروقیہ میں ہوگی۔مولانا عادل خان ڈبل کیبن گاڑی میں کورنگی روڈ سے آرہے تھے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق گاڑی تھوڑی دیرکیلیے رکی۔ ایک بندہ مٹھائی لینے اترا موٹرسائیکل سوار ملزمان ریکی کر رہےتھے، دو ملزمان مولانا کی گاڑی کے پیچھے بائیک سے اتر گئے۔

موقع پاتے ہے۔ گاڑی کے پاس کھڑے دونوں ملزمان نے فائرنگ کردی، دونوں ملزمان نے سڑک کراس کی اور بائیک پر بیٹھ کر فرار ہوگئے۔

واقعے کےبعدایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن اور دیگر سینئرپولیس افسران جائے وقوعہ پر پنچے۔ تفتیش شروع کیانچارج سی ٹی ڈی۔ راجا عمر خطاب کے مطابق حملے میں نائن ایم ایم پستول کا استعال کیا گیا۔

حملہ آوروں نے 5 گولیاں چلائیں تاہم مولانا عادل کے جسم میں دوگولیاں لگیں۔ مولانا اور انکا ڈرائیور مقصود اسپتال پہنچنےسے پہلے ہی دم توڑ گئے۔

مولانا عادل کی میت کو قافلے کی صورت میں جناح اسپتال سےجامعہ فاروقیہ فیز ٹو حب چوکی پہنچادیا گیا۔ تفتیشی حکام پوسٹ مارٹم کیلیے علمائے کرام سے رابطے میں ہیں۔ جبکہ ان کے ڈرائیور مقصود کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Read Comments