مولانا عادل کی ٹارگٹ کلنگ میں بھارت ملوث ہے، وزیراعظم
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مولانا عادل کی ٹارگٹ کلنگ میں بھارت ملوث ہے، علماء لوگوں کو سمجھائیں کہ بھارتی چال میں نہ پھنسیں ، گزشتہ چند ماہ میں ایسے کئی اقدامات ناکام بنائے ، جلد اِن ملزمان کو بھی پکڑلیں گے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے معروف عالم دین مولانا عادل کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا یہ واقعہ قابل مذمت ہے، علماء کی ٹارگٹ کلنگ کے پیچھے بھارت ہے،بھارت پاکستان میں شعیہ اور سنی علماء کی ٹارگٹ کلنگ کرنا چاہتا ہے، بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان میں فرقہ واریت کی آگ پھیلے۔
Condemnable targeted killing of Maulana Adil of Jamia Farooqia in Karachi this evening. My govt has known & I have repeatedly stated this on TV, since last 3 months India's attempts to target kill Aalims from Sunni & Shia sects to create sectarian conflict across the country. pic.twitter.com/HbhJ0o16zB
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 10, 2020
وزیراعظم نےکہاکہ گزشتہ چند ماہ میں ہم نے کئی اس طرح کی کاوشیں ناکام بنائیں ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کو بھی پکڑیں گے، تمام مکاتب فکر کے علماء لوگوں کو سمجھائیں کہ بھارتی چال میں نہ پھنسیں،یہ پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی گھناؤنی سازش ہے۔
We have prevented a number of such attempts preemptively in last few months. Our intelligence orgs & law enforcement agencies will nab culprits of this murder also. Our ulema from all sects must ensure people do not fall prey to this nefarious Indian design to destabilise Pak
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 10, 2020
