Aaj Logo

شائع 11 اکتوبر 2020 09:45am

نواز شریف کی بات ہو رہی تھی آپ کے والد کی نہیں، حنا پرویز بٹ

دو روز قبل مریم نوازنے ماضی کے آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ تب بھی آرمی کی کمانڈ میاں نواز شریف نے کی تھی اور جنوبی وزیرستان اور ملک کے دیگر گوشوں میں موجود دہشتگردوں کی کمر توڑ ڈالی تھی۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ آپریشن ضربِ عضب کے پیچھے فوج، آگے نواز شریف تھے، آئین اور قانون کی عزت ہونی چاہیے۔ انتقام نہیں، احتساب ہونا چاہیے۔

یہ بات انہوں نے مسلم لیگ ن کے پارلیمنٹیرینز، اراکین صوبائی اسمبلی، انتخابی امیدواروں اور کارکنوں سے دھواں دھار خطاب کرتے ہوئے کہی تھی۔

وینا ملک جو کہ مسلم لیگ ن کے ناقدین میں شامل ہیں، انہوں نے لیگی رہنما کے اس بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس میں فوجی جوان کسی سرچ آپریشن کے دوران ڈاگ سنفنگ کا عمل سر انجام دے رہے ہیں۔

اداکارہ نے ساتھ میں لکھا کہ 'فوج پیچھے تھی وہ آگے تھا'۔

وینا ملک کے اس ٹویٹ کونمایاں کرتے ہوئے لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے لکھا کہ 'نواز شریف کی بات ہو رہی تھی آپ کے والد کی نہیں تصویر تبدیل کرو'۔

جس کے جواب میں وینا ملک نے انہیں مخاطب کرنے کیلئے تضحیک آمیز الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے موقف پر ڈٹے رہنا ہی مناسب سمجھا اور ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'کھسرے غور سے دیکھ،نانی اماں نے خود مانا ہے کہ اس کا باپ ہے'۔

Read Comments