کراچی، اسلام آباد اورآزاد کشمیرمیں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کردیا گیا،اسد عمر

اسلام آباد:وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کورونا کیسز بڑھنے ...
شائع 11 اکتوبر 2020 11:41am

اسلام آباد:وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کورونا کیسز بڑھنے کی تصدیق کردی ، کہا کہ گزشتہ 6ہفتوں میں کورونا کیسز 2فیصد سے کم تھے مگر اب 2فیصد سے بڑھ گئے ہیں ۔

وفاقی وزیراسد عمرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ گزشتہ6ہفتے اوسط قومی سطح پر کوروناکیسزکی تعداد 2فیصدسےکم رہی مگر پچھلے ہفتے کورونا کیسزکی تعداد 2فیصد سے زیادہ رہی جس کے باعث کراچی، اسلام آباد اورآزاد کشمیرمیں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کیا گیا ۔

اسد عمر نے انتظامیہ سے ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھر میں انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں لیکن کامیابی پہلے کی طرح عوام کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔

Read Comments