کوروناکیسزمیں اضافہ:اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔
ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،کورونا کی صورتحال بگڑی تو اسمارٹ لاک ڈاون بھی ان ہوگیا ،اسلام آباد میں تعداد بڑھ نے لگی جبکہ ٹریکنگ اینڈ ٹریسنگ سسٹم متحرک ہوگیا۔
اسلام آباد میں صرف ایک روز میں 80سے زائد کیسز سامنے آنے پر انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کردیا ،وفاقی دارلحکومت کے 3سیکٹرزمیں نافذ العمل کردیا گیا ۔
اسلام آباد کے 3سیکٹر کی 10گلیاں سیل کردی گئیں ، سیکٹرجی ٹین فور کی گلیاں 38، 44، 45، 46،47 اور 48 سیل کردی گئیں جبکہ سواں روڈ کی گلیوں کو بھی سیل کیا گیا ۔
اس کے علاوہ سیکٹرآئی ایٹ ٹوکی گلی نمبر25 اور29 کو بھی سیل کیا گیا جبکہ سیکٹرجی نائن فورکی گلی نمبر85 اور89 میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا اورپولیس کوتعینات کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے متاثرہ گلیوں کےرہائشیوں کی درخواست پر تمام سہولیات میسرکرنے کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کروائی ہے ۔
گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی ٹیموں نے ان علاقوں سے لوگوں کو قرنطینہ کرنے کیلئے سیمپل لئے تھے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 88 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔
وفاقی دارالحکومت میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار 296 تک پہنچ چکی ہے جبکہ عالمی وباءسے اب تک 188 اموات ہوئی ہے۔
