وزیراطلاعات پنجاب کا سرگودھا میں لڑکی کے مبینہ اغواءکےواقعےکانوٹس

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سرگودھا میں لڑکی ...
شائع 11 اکتوبر 2020 12:09pm

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے سرگودھا میں لڑکی کے مبینہ اغوا ءکے واقعے کا نوٹس لے لیااورمغوی کے والدین کی درخواست پر ڈی پی او کو لڑکی کی بازیابی کی ہدایت کردی۔

سرکٹ ہاؤس سرگودھا میں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی پریس کانفرنس کے موقع پر 2ماہ قبل مبینہ طور پر اغواء ہونے والی لڑکی ملائیکہ بتول کے والدین نے احتجاج کیا۔

مغوی کے والدین نے بتایا کہ ایف آئی آر کے اندراج کے باوجود ان کی داد رسی نہیں ہوسکی۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے ڈی پی او سرگودھا سے رابطہ کیا اور 48گھنٹوں میں مغوی کو بازیاب کروانے کی ہدایت کی۔

فیاض الحسن چوہان نے مغوی کو والدین کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے خواتین کی آبروریزی کے خاتمے کیلئے سخت ہدایات جاری کررکھی ہیں، ملزمان بہت جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

Read Comments